• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقدام قتل کے ملزم کی ضمانت میں توسیع،تشدد کے ملزم کی خارج

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں خاتون رضیہ بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے چند روز قبل پسند کی شادی کرلی تھی قریبی رشتے دار جان دشمن بن گئے ہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں پولیس کو مذکورہ افراد کے ایماپر ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 5 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے جبکہ دوسری ملزم کی ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔