• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، معصوم بچے آدیش کمار کے اغواء کے خلاف احتجاج

خیرپور(بیور ورپورٹ) معصوم بچے آدیش کمار کے اغو اواقعے کیخلاف چونڈکو پریالو پیر جو گوٹھ اورخیرپور میں احتجاج رانی پور میں جسقم اور دیگر تنظیموں کا دھرنا میرا بچہ6روز قبل اغوا ہوا صدمے میں اب تک آنکھیں جا گ رہی ہیں والدہ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے معصوم بچے آدیش کمار کے اغوا واقعے کےخلاف چونڈکو نارا، پریالو ، پیر جو گوٹھ اور خیرپور میں مختلف تنظیموں نے احتجاج کیا جبکہ رانی پور میں جسقم اور دیگر تنظیموں کے کارکنوں نے دھرنا دیا دھرنے میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے علاوہ ہندو برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طو رپر ادیب و شاعر او رصحافی بھی شریک ہوئے معصوم آدیش کمار کی والدہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو اغوا کار 6 روز قبل خیرپور کے رانی پور کے علاقے سے اغوا کر کے لے گئے بیٹے کے اغوا کے صدمے میں ان کی آنکھیں 6 روز سے جا گ رہی ہیں ایک منٹ بھی نیند نہیں آئی ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 8 سال کی عمر کا ہے حکمران سوچیں کہ معصوم بچے کے اغوا کے واقعے پر ماں کی دل پر کیا گذر رہی ہو گی ۔

ملک بھر سے سے مزید