• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹرمانچسٹر میں مکانات کی قیمتوں میں اوسط 60 فیصد اضافہ

بری (نمائندہ جنگ) برطانیہ میں مکانوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گریٹر مانچسٹر کے بعض علاقوں میں گزشتہ دو سال کے دوران مکانات کی اوسطً قیمت میں60فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق مانچسٹر سٹی کے نواحی علاقے Broughton Parkسٹیفورڈ کونسل میں مکان کی اوسط قیمت میں65.2فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جہاں پر2021ء میں مکان کی اوسط قیمت367500 پونڈ کے درمیان ہے اسی پراپرٹی کی قیمت2020ء میں 222500پونڈ تک مارکیٹ میں دستیاب تھی۔ نارتھ ویسٹ ریجن میں مکانات کی اوسطً قیمت میں10.3 اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اولڈہم کے علاقے وٹر میڈ میں مکان کی اوسط قیمت میں44.7فیصد تک اضافہ ہوا جہاں پر2020ء میں مکان9850پونڈ تک خریدا جاسکتا تھا۔ اسی سائز کی پراپرٹی جہاں سال کے دوران 142498پونڈ تک دستیاب تھی۔ راچڈیل کونسل میںDeeplishایریا جہاں پر مکانوں کی قیمت میں43.8فیصد تیزی دیکھنے میں آئی۔
یورپ سے سے مزید