• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرح گوگی کو قیمتی پلاٹ اونے پونے داموں دینے والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

لاہور(نمائندہ جنگ) فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو فیصل آباد اکنامک زون میں دس ایکڑ انڈسٹریل پلاٹ کی اونے پونے داموں غیر قانونی الاٹمنٹ پر گرفتار فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے سابق سی ای او رانا یوسف اور سیکرٹری سپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق فرح گوگی اور انکی والدہ کی کمپنی المعز ڈیری نےغیر قانونی طور پر 60 کروڑ مالیت کا انڈسٹریل پلاٹ صرف 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں جعلی کمپنی بناکر الاٹ کروایا۔

فرح کے شوہر احسن جمیل گجر نے دو ارب کی جعلی گارنٹی دی، تین رکنی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کیس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید