• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد روپوش، عبوری ضمانت خارج

پشاور(این این آئی)ہائی کورٹ کے وکیل پرتشدد کے معاملے پر پشاور کی مقامی عدالت نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد کی عبوری ضمانت خارج کردی۔عدالت کی جانب سے ملزم یا ان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عبوری ضمانت خارج کردی گئی ، پشاورمیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے وکیل پرتشدد کے معاملے پر اے اے سی آفتاب احمد کی درخواست ضمانت پر مقامی عدالت میں سماعت ہوئی،اے اے سی آفتاب احمد سیشن کورٹ میں پیش نہ ہوسکے جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے اے اے سی آفتاب احمد کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
اہم خبریں سے مزید