لاہور(خبرنگار)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام حضرت طاہر علا و الدین القادری الگیلانی البغدادی کے31ویں سالانہ عرس کی تقریب ہوئی ۔اس موقع پر حضرت السید عبدالرحمن القادری الگیلانی البغدادی کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ آپ کی شخصیت تقویٰ و طہارت کا پیکر تھے۔عاجزی و انکساری طاہر علاوالدین القادری الگیلانی کی شخصیت کا خاصہ تھی۔ ۔تقریب میں اسلم ترین ، صاحبزادہ احمد عاصم سلیم ہجویری سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضور داتا گنج بخش ، راجہ زاہد محمود،سید الطاف حسین شاہ گیلانی، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد ، صاحبزادہ حامد مصطفیٰ القادری اوردیگرنے شرکت کی۔