• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، منحرف ارکان کی نااہلی کیخلاف درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

لاہور (جنگ نیوز)پنجاب کے منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کی نااہلی کے خلاف درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3رکنی بینچ 5 جولائی کو درخواستوں کی سماعت کرےگا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر بھی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔خیال رہےکہ عائشہ نواز اور عظمیٰ کاردار سمیت دیگر افراد نے الیکشن کمیشن کا ڈی سیٹ کرنےکا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔ 
اہم خبریں سے مزید