لاہور (نمائندہ جنگ )وفاقی وزیرپلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان جو کرررہے ہیں وہ اپنی سیاسی قبر کھود رہے ہیں، اب ان کا مقدر سڑکوں پر دھکے کھانا ہی رہ گیا ہے۔ آرمی چیف کے عہدے کا معاملہ زیرغور نہیں، جب وقت آئیگاتوعسکری قیادت سے ملکر فیصلہ کرینگے،انٹرویو میں احسن اقبال نے کہاکہ گوادر کی بندرگاہ سب سے گہرا پورٹ ہے، اور اسی خوبی کے باعث ہی سی پیک کا منصوبہ یہاں شروع کیا گیا، اور ڈیپ سی پورٹ ہی سی پیک کا گیٹ وے ہے۔ عمران خان نے سی پیک منصوبے کو تباہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی۔