بین الاقوامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال ومبلڈن ایونٹ کے دوران کیٹ مڈلٹن اور پرنس ولیم کو نظر انداز کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل کی دوست کے طور پر پہچان رکھنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شاہی خاندان کے جھگڑے کی وجہ سے شاہی جوڑے کو نظر انداز کیا۔
کیمبرج کے ڈیوک اور ڈچس کی نشستیں ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران بطور فکسچر رائل باکس میں مخصوص ہوتی ہیں لیکن پریانکا نے انہیں انکلوژر میں داخلے کے وقت سے ہی نظر انداز کر دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑے کے داخلے کے وقت حاضرین کی جانب سے پُرتپاک استقبال کیا گیا تھا، اسی موقع پر شاہی خاندان کے نگرانوں نے محسوس کیا کہ ان کی نشستوں سے کچھ فاصلے پر بیٹھی ہوئی اداکارہ ان کے استقبال سے قاصر رہی تھیں۔
اس موقع پر پریانکا نے مبینہ طور پر شاہی جوڑے کے استقبال کے لیے کیے جانے والے خصوصی اعلان کو بھی نظر انداز کیا تھا۔
شاہی خاندان کے مداحوں نے پریانکا چوپڑا کو اس رویے پر فوری اور کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک مداح نے ٹویٹ کیا ہے کہ جس طرح پریانکا نے اپنی سمت میں بھی نہیں دیکھا وہ میرے لیے کافی ہے۔
ایک مداح نے ٹویٹ کیا ہے کہ جس طرح پریانکا نے ان کی سمت میں بھی دیکھنا گوارا نہیں کیا، وہ ہی میرے لیے کافی ہے۔
ایک اور مداح نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جس طرح پریانکا چوپڑا نے شاہی جوڑے کو نظر انداز کیا ہے، میں بھی اسی طرح دوستوں کو اپنے ساتھ برا سلوک روا رکھنے پر نظر انداز کروں گا۔
واضح رہے کہ میگھن مارکل اور پریانکا چوپڑا اچھی دوست ہیں، ممکنہ طور پر میگھن مارکل کی بھارتی سپر اسٹار سے 2016ء میں ایلے ویمن کے عشائیے میں ملاقات ہوئی تھی جب کہ 2018ء میں اداکارہ نے میگھن اور پرنس ہیری کی شاہی شادی میں بھی شرکت کی تھی۔