• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’سابرمتی رپورٹ‘ دیکھنے پر برطانوی میڈیا نے مودی کو ہٹلر قرار دیدیا

—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا
—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’سابرمتی رپورٹ‘ کی سینماؤں میں دوڑ ختم ہو گئی تاہم یہ فلم اپنی لاگت کی صرف 72 فیصد رقم کی ہی کمائی کر پائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں 2002ء کے گجرات فسادات کے پسِ منظر میں بننے والی فلم ’سابرمتی رپورٹ‘ اپنے بجٹ کا صرف 72 فیصد ہی بزنس کر سکی۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اس فلم کو ٹیکس سے چھوٹ بھی دی گئی، ابتدائی دنوں میں فلم کے حوالے سے اچھی رپورٹس بھی آ رہی تھیں لیکن اب اسے فلاپ قرار دیا جا رہا ہے۔

فلم ’سابرمتی رپورٹ‘ کا مرکزی کردار وکرانت میسی ادا کر رہے ہیں، جبکہ راشی کھنہ اور ردھی ڈوگرا ان کے مقابل اہم کردار نباہ رہی ہیں۔

فلم میں 2002ء میں بھارتی ریاست گجرات میں ہونے والے گودھرا ٹرین دھماکوں کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

وکرانت میسی اس قبل فلم 12 ویں فیل میں مرکزی کردار نبھا چکے ہیں جس نے اچھا بزنس کیا تھا۔

اسی ماہ کے اوائل میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ دہلی کے ایک سنیما میں فلم سابرمتی رپورٹ دیکھ چک ہیں۔

یاد دلاتے چلیں کہ موجودہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی 2002ء میں گجرات کے وزیرِ اعلیٰ تھے اور جس کے دوران ہون وال گجرات فسادات کی وجہ سے عالمی سطح پر ان پر تنقید ہوتی رہی ہے۔

یہ فلم موجودہ بھارتی حکومت کے سیاسی نظریات کو فروغ دینے کی ایک بھونڈی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

یہ فلم موجودہ بھارتی حکومت کے سیاسی نظریات کو فروغ دینے اور گجرات فسادات کے حوالے سے اس کی بری کارکردگی پر پردہ ڈالنے کی ایک بھونڈی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ڈپلومیٹ نے بھارتی وزیرِ اعظم مودی کی اپنے سینئر وزراء کے ہمراہ اس فلم کے دیکھنے کے مناظر کا موازنہ نازی جرمن لیڈر ہٹلر سے ٹھیک اسی انداز میں کیا ہے جیسے ہٹلر پروپیگینڈا فلم دیکھ رہے ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید