• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹنگ چارٹ پر تہلکہ مچانیوالی جیو کی ڈرامہ سیریل ’بے لگام‘ کی آخری قسط آج نشر ہو گی

ڈرامہ سیریل’بے لگام‘— پوسٹر فوٹو
ڈرامہ سیریل’بے لگام‘— پوسٹر فوٹو

ریٹنگ چارٹ پر تہلکہ مچانے والے ’جیو‘ ٹی وی اور سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ’بے لگام‘ اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔

زاہد محمود کی ہدایات میں شہرت کی چکاچوند سے شروع ہونے والی ہما نفیس کی کہانی  لے آئی ہے اس کے مرکزی کردار رمشہ کو آزمائشوں کی منجھدار میں، علیزے کی نفرت اور افنان کی بے رُخی کا سامنا کرتی رمشہ کو پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی محبتوں کا سائبان کیسے دلانے والے ہیں۔

کیا رمشہ کو اس کے خوابوں کی تعبیر ملے گی  یا پھر محبت کو پانے کی امیدیں بھی ٹوٹ جائیں گی؟ ان سوالوں کے جواب ڈرامہ سیریل ’بے لگام‘ کی آخری قسط میں ملیں گے جو جیو ٹی وی پر آج شب 8 بجے نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بے لگام‘میں شبیر جان، نورالحسن، کاشف محمود، سلیم معراج، لائبہ خان، علی عباس، طوبیٰ انور، ہارون شاہد اور دیگر نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید