• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

شاہ رخ خان، فائل فوٹو
شاہ رخ خان، فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ناصرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہیں، اُنہیں بھارتی فلم انڈسٹری کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔

شاہ رخ خان اپنے اکثر انٹرویوز میں یہ بات بتا چکے ہیں کہ انکا تعلق ایک متوسط طبقے سے تھا۔

انکے والد اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے لیکن وہ پیسے کمانے کے حساب سے کچھ زیادہ خوش نصیب نہیں تھے، اس لیے اُنہیں بچپن اور نوعمری میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکار نے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے کئی چھوٹی موٹی نوکریاں کیں اور ساتھ اپنی تعلیم بھی مکمل کی لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کی پہلی تنخواہ کتنی تھی۔

شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ’ان کی پہلی تنخواہ 50 روپے تھی جسے حاصل کرنے کے بعد وہ ایک ٹکٹ خرید کر تاج محل دیکھنے پہنچ گئے تھے‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ’ٹکٹ خریدنے کے بعد ان کے پاس صرف ایک لسّی خریدنے کے پیسے بچے تھے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’ پھر ان پیسوں سے اُنہوں نے لسّی خرید لی اور اس لسّی میں بھی ایک مکھی گرگئی‘۔

شاہ رخ خان نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’اُنہوں نے لسّی میں سے مکھی نکال کر پھینک دی اور پی گئے، پھر پورے راستے وہ الٹیاں کرتے رہے‘۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید