معروف بھارتی ایکشن ہیرو ریتھک روشن نے اگلے سال کے آغاز پر اپنی مشہور فلم ’ کرش‘ کے اگلے سیکوئل کا اعلان کردیا۔
کرش سیریز کی پچھلی تمام فلمز کی ڈائریکشن ریتھک روشن کے والد راکیش روشن نے دی تھی تاہم اس بار انہوں نے مذکورہ فلم کی ڈائرکشن نا کرنے کے حوالے سے باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرش 4 کی شوٹنگ ممبئی شہر میں ہوگی جبکہ کچھ حصہ یورپ میں شوٹ کیا جائے گا۔
ریتھک روشن اس وقت کیارا ایڈوانی کے ہمراہ فلم وار ٹو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ڈائریکشن آیان مکھرجی دے رہے ہیں، فلم کی شوٹنگ اپریل 2025 تک مکمل ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ ہریتھک روشن اس سے قبل سدھارتھ آنند کی فلم ’فائٹر‘ میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے نظر آئے تھے جن کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری کا میڈیا میں خاصہ ذکر رہا جو فلم کے لیے بھی خاصہ اہم ثابت ہوا تھا۔