• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھول بھلیاں 3 میں مادھوری کی شمولیت کی خبروں پر انیس بزمی کا جواب

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی فلم ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر انیس بزمی نے اپنی آئندہ آنے والی فلم بھول بھلیاں تھری میں مادھوری ڈکشٹ کے آن بورڈ آنے کے حوالے سے افواہوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ 

یاد رہے کہ انیس بزمی پاؤں پر پلستر کی وجہ سے اس وقت وہیل چیئر پر ہیں۔ تاہم دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اداکارہ تریپتی دمری کے شامل ہونے کے بعد بھول بھلیاں تھری کی کاسٹ بڑی ہوگی۔

کیونکہ فلمساز اس پروجیکٹ میں ودیا بالن کو شامل کرچکے ہیں جس کے بعد یہ افواہ ہے کہ مادھوری ڈکشٹ بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے جب انیس بزمی سے پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی ہوگا اسکا ہم اعلان کریں گے، تریپتی دمری اور ودیا بالن کا اعلان کر دیا ہے، کچھ نے سائن کردیا ہے جبکہ کچھ سے بات چیت چل رہی ہے، ہم اس کا جلد اعلان کریں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ انیس بزمی پاؤں کی ہڈی ٹوٹنے اور اس کی سرجری کی وجہ سے ان دنوں وہیل چیئر پر ہیں، انکا کہنا ہے کہ اس مسئلے سے فارغ ہوتے ہی شوٹنگ جلد شروع ہوجائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید