• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلاسیکل گلوکارہ پربھا اترے 92 برس کی عمر میں چل بسیں

بھارتی کی معروف کلاسیکل گلوکارہ پربھا اترے 92 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکاری کے کرانہ گھرانے سے تعلق رکھنے والی پربھا اترے کا انتقال ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پربھا اترے کو آج صبح دل کا دورہ پڑا، انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

پربھا اترے بھارت میں کلاسیکل موسیقی کا بڑا نام تھیں، انہوں نے آج ہی کے دن ممبئی میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔

گلوکارہ کی موت کی خبر نے موسیقی سے محبت رکھنے والے ہر شخص کو غمزدہ کردیا ہے۔

پربھا اترے کی آخری رسومات امریکا میں مقیم رشتے داروں کی آمد کے بعد ادا کی جائیں گی۔

پربھا اترے کو اُن کی خدمات پر بھارتی حکومت نے پدم شری، پدم بھوشن اور پدم وبھوشن کے اعزازات سے نوازا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید