• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم کے شناختی کارڈکے بغیرچالان کاروڈسرٹیفکیٹ جاری کرنے پرپابندی

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)ملزم کے شناختی کارڈکے بغیرچالان کاروڈسرٹیفیکیٹ جاری کرنے پرپابندی لگادی گئی ،راولپنڈی پولیس کے تفتیشی افسروں کے نام جاری کئے گئے احکامات میں کہاگیاہے کہ اب کسی بھی مقدمہ کاروڈملزم کے شناختی کارڈنمبر اورشناختی کارڈکی فوٹوکاپی حاصل کئے بغیر کسی بھی صورت چاک نہیں کیاجائے گا،جس آپریٹرکی آئی ڈی سے بغیرشناختی کارڈروڈچاک کیاگیا وہ آپریٹر،جس تفتیشی افسر نے شناختی کارڈ فراہم نہ کیا یاغلط نمبر فراہم کیا،وہ تفتیشی افسر اور محرر تھانہ اس کاذمہ دارہوگا۔حکم نامہ میں کہاگیاہے کہ تمام اشخاص کے متعلق ڈیٹانادرامیں موجودہے اگر ملزم کم عمرہے تونادراسے اس کا (ب) فارم فراہم کیاجائے گا،تمام فرنٹ ڈیسک سٹاف کوہدایت کی گئی ہے کہ مقدمہ کاروڈچاک کرتے ہوئے شناختی کارڈکی فوٹوکاپی کی اٹیچ منٹ کویقینی بنائیں بصورت دیگروہ خودذمہ دارہوں گے۔ ادھر تفتیشی افسروں کا کہناہے کہ بیشترمقدمات میں ملزموں کے شناختی کارڈ دستیاب نہیں ہوتے جس کی وجہ سے انہیں چالان منظورکرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گااورعدالتوں میں چالان جمع کرانے میں تاخیرہوگی ۔تفیشی افسروں کاکہناہے کہ نادرا آفس سے اس صورت شناختی کارڈکی کاپی مل سکتی ہے کہ جب ملزم کے شناختی کارڈکانمبر معلوم ہوا،مزیدیہ کہ افسران بالاکوچاہئیے کہ وہ ملزموں کے شناختی کارڈتک رسائی کے لئے نادراحکام سے رابطہ کرکے پولیس لائن میں نادراکیاسک کاانتظام کرائیں تاکہ تفتیشی افسروں کوملزموں کے شناختی کارڈزتک رسائی کی سہولت حاصل ہوسکے ۔
اسلام آباد سے مزید