• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجو قبرستان میں غیرقانونی تعمیرات مسمارکر دئیے گئے

پشاور ( وقائع نگار ) کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سید حسن پیر روڈ بیجو قبرستان میں غیرقانونی تعمیرات مسمار کردئیے گذشتہ روز ڈی سی پشاورشفیع اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلیم ایوبی، چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچہ نے ڈیمالشنگ سٹا ف کے ہمراہ سید حسن پیر ر وڈ پر بیجو قبرستان میںقبضہ مافیا جو قبرستانوں میں غیر قانونی تعمیرات کررہا تھا جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات مسمارکر دئیے اس موقع پر اے اے سی سلیم ایوبی نے کہاکہ قبر ستانوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔
پشاور سے مزید