• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،تیزرفتاری سے منع کرنے پر مسلح ملزموں نے 22 سالہ لڑکے کو قتل کردیا

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ کے قریب تیزرفتاری سے منع کرنے پر مسلح ملزموں نے فائرنگ کرکے 22سالہ لڑکے کو قتل کردیا۔ خزانہ پولیس کو انعام اللہ سکنہ وزیرستان حال باغ کالونی نے بتایاکہ وہ اپنے بھائی اکرام کیساتھ باغ کالونی چوک میں موجود تھا اس دوران ملزم عباس سکنہ لنڈے ارباب اور دوسرا نامعلوم شخص الگ الگ موٹرسائیکلوں پر تیز رفتاری سےآئے انہوں نے ایک بچے کو ٹکرمار دی تھی جس پر انہیں سمجھایا تاہم انہوں نے زبانی تکرار شروع کردی۔ ملزمان موٹر سائیکلوں پر واپس چلے گئے تھے اور چند منٹ بعد ملزمان بامسلح اکر ان پر پستول سے فائرنگ کردی جس سے اکرام گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
پشاور سے مزید