• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے 6 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کے عہدے پر 3 ماہ کیلئے متعلقہ ڈویژنز کے کمشنرز تعینات

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ کی منظوری سے پنجاب کے6تعلیمی بورڈزآف انٹرمیڈیٹ کے چیئرمینوں کے خالی عہدوں کا اضافی چارج 3ماہ کیلئے متعلقہ ڈویژنز کے کمشنر زکو دیدیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور سرگودھا میں چیئرمین کے عہدوں پر کمشنرز تعینات کئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید