• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے اور زندگی پاورڈ بائے جے ایس بینک کے درمیان معاہدہ

لاہور (نمائندہ جنگ ) پی ایچ اے اور زندگی پاورڈ بائے جے ایس بینک کے درمیان پی ایچ اے ہیڈکواٹرز میں ایم او یو کی تقریب منعقد ہوئی۔ معاہدے کے تحت پی ایچ اے کے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی معاہدے پر ڈی جی پی ایچ اے عمر جہانگیر اور زندگی پاورڈ بائے جےایس بینک کے نعمان اظہر نے دستخط کئے۔ تقریب میں سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب میاں شکیل احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بابر صاحب دین سمیت دیگر پی ایچ اے افسران بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب میاں شکیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کے پی ایچ اے کے تمام ڈیپار ٹمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جارہا ہے ۔ محکمہ کی ڈیجیٹلائزیشن سے ایمپلائز کی حاضر، شجرکاری کے معاملات ، مارکیٹنگ ڈپیارٹمنٹ کے معلامات کو آسانی سے آپریٹر کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے محکمہ کی ڈیجیٹلائزیشن کے کام کو جلد ازمکمل کرے ۔
اہم خبریں سے مزید