• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت، 30 رکن ممالک نے دستخط کردیئے

برسلز (جنگ نیوز )مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن 30ممالک نے سویڈن اور فن لینڈ کی اس اتحاد میں شمولیت کے پروٹوکول پر منگل کے روز دستخط کر دیے۔ ان دونوں شمالی یورپی ممالک کی نیٹو میں شمولیت کا معاملہ اب پہلے سے رکن چلے آ رہےممالک کی حکومتوں کو بھیج دیا گیا ہے، جن کے قومی پارلیمانی اداروں کو اس شمولیت کی لازمی منظوری دینا ہے۔ اس پروٹوکول پر دستخطوں کے موقع پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے برسلز میں کہا کہ سویڈن، فن لینڈ اور خود نیٹو کے لیے آج کا دن حقیقی معنوں میں ایک تاریخ دن ہے۔
اہم خبریں سے مزید