• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت 35فیصد زیادہ

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارلحکومت کی منڈی مویشیاں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت 35فیصد زیادہ مانگی جارہی ہیں ۔آئی 15 منڈی مویشیا ں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے والے بیو پاری سودے کرتے وقت ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مثالیں دیتے ہیں۔بیشتر بیو پاریوں کا کہنا ہے کہ ہم جو جانور لے کر آئیں ہیں فروخت کر کے ہی جائیں گے۔ ادھر شہر بھر میں ہر خالی جگہ پر غیر قانونی منڈیا ں لگنا شروع ہو گئی ہیں آئی 12 ،ایچ 12 اور پی ڈبلیو ڈی ، کھنہ پل اور لہتراڑ روڈ پر منڈیاں لگی ہوئی ہیں ۔پچھلے سال کی نسبت جانوروں کا چار ا بھی 25 سے30 فیصد مہنگا فروخت ہو رہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کرایہ بھی 40 فیصد زیادہ وصول کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید