• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، جے ڈبلیو پی

کوئٹہ(آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر نوراللہ وطن دوست سے زمینداروں کی ایک وفدنے ملاقات کی اور حالیہ ہونے والی بارشوں کے نقصانات اور بجلی لائنوں کی خرابیوں سے آگاہ کیا نور اللہ وطن دوست نے کہاہےکہ حالیہ بارشوں سے زمینداروں اور غریبوں کے کچے گھروں کوبہت نقصان پہنچا ہے ۔زمینداروں اور بجلی کے مسائل پر پہلے بھی وفاقی وزرا سے بات چیت ہوئی تھی ۔اب بھی وفاقی سطح پرجے ڈبلیوپی کے سربراہ وفاقی وزیرانسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی اور صوبائی صدر نوابزادہ گہرام بگٹی مشیرلیبرکےنوٹس میںتمام مسائل کولائیںگے۔ عیدکےبعدوفاقی وزیرتوانائی میرہاشم نوتیزئی خانوزئی ،لورالائی ،کچلاک میںکھلی کچہری کرینگے جس میں بجلی کےمسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔پارٹی نے کبھی عوام کے مسائل پر خاموش اختیار نہیں کی اقتدار ایک امتحان ہے جس میں سب کو خوش کرنا مشکل کام ہوتا ہے مگرقلیل مدت میں نوابزادہ شازین بگٹی اور نوابزادہ گہرام بگٹی نے جو تاریخی کام کیے ہیں اسکی نظیر نہیں ملتی ۔بارش سے نقصانات سے صوبائی حکومت کو آگاہ کرینگےاور حتی الوسع کوشش کریں گے کہ غریبوں کے مسائل حل کریں۔
کوئٹہ سے مزید