• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی اینڈ ڈبلیو کا بارشوں کے دوران محکمہ کی مشینری تیاررکھنے کی ہدایت

کوئٹہ (خ ن)محکمہ سی اینڈ ڈبلیو حکومت بلوچستان نے مجاز حکام کی ہدایت پر ارشد مسعود زہری قائم مقام ایگزیکٹو انجینئر ای اینڈ ایم ورکشاپ ڈویژن کوئٹہ سیل نمبر 0333-5705557کو حالیہ بارشوں کے دوران محکمہ کی پوری مشینری کو تیار رکھنے کے ہدایت کی ہے اس کے علاوہ محکمے کے دو انجینئرز کو ریسکیو ٹیموں کے انچارجز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جو ایمرجنسی کے دوران ریسکیو کے کاموں کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضرورت کے مطابق مطلوبہ وسائل فراہم کریں گے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عارف عمر، سب انجینئر ای اینڈ ایم ورکشاپ ڈویژن کوئٹہ سیل 0335-2324428 / 0322-8168291۔ اور پیر بخش سب انجینئر ای اینڈ ایم ورکشاپ ڈویژن کوئٹہ سیل 0333-7818125سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید