• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوروں کی فروخت کے غیرقانونی سیل پوائنٹس کیخلاف کارروائی کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے کہا ہے کہ شہر میں جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے غیرقانونی سیل پوائنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اور ایف آئی آر درج کروائی جائیں فاطمہ جناح سیل پوائنٹ پر جانوروں کیلئے کوررنٹائن سنٹر قائم کیا گیا ہے اضافی عملہ تعینات کرکے، منڈیوں کی حالت بہتر بنائی جائے منڈیوں کے داخلی خارجی راستوں پر جانوروں کے ویکسینیشن سنٹر قائم، مکمل جانچ کی جائے۔انہوں نے آر پی او ملتان ریجن راجہ رفعت کے ہمراہ مویشی منڈیوں، سیل پوائنٹس کا دورہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے منڈیوں میں بغیر ماسک کے داخلے پر عائد کی ہے۔ہر صورت حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروایا جائے۔ڈویژن میں 15 منڈیاں،28 عارضی سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ شہریوں کی آسانی کیلئے شہر میں پانچ مقامات ایم ڈی اے چوک، گھنٹہ گھر، ڈیرہ اڈہ چوک، 9 نمبر چوک، چوک کمہاراں والا سے شٹل بس سروس چلانے بارے بھی ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے منڈیوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بیوپاریوں، خریداروں کیلئے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔تمام منڈیوں میں 1122, محکمہ ہیلتھ، محکمہ لائیو اسٹاک کے کاؤنٹر لگائے گئے ہیں۔
ملتان سے مزید