• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو کے اسلامک مشن لوٹن کی جانب سے ہفتہ کو عیدالاضحی منانے کا اعلان

لوٹن( شہزاد علی) یوکے اسلامک مشن لوٹن کی اوک روڈ پر واقع مدینہ مسجد کے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے عید عیدالاضحٰی بروز ہفتہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اوقات نماز عید سات بجے پہلی جماعت حافظ شاھد احمد کی امامت ، دوسری جماعت آٹھ بجے، علامہ محمد اقبال اعوان ، تیسری نو بجے، برادر عبد الغفور اور چوتھی جماعت دس بجے، انجینئر حسنین اقبال اعوان کی امامت میں ادا کی جائے گی ۔ عیدالاضحٰی کے حوالے اپنے خصوصی پیغام میں علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا کہ یہ عید ہمیں عظیم قربانیاں پیش کرنے کا درس دیتی ہے۔ اس موقع پر فلسطین، مقبوضہ کشمیر، شام اور دنیا کے دیگر مظلوم عوام کو یاد رکھا جائے اور کہا کہ اس دن محکوم کشمیری اور فلسطین کے عوام کی آزادی اور امت مسلمہ کی سربلندی اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں ۔
یورپ سے سے مزید