• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 عیدالاضحٰی ایثار اور سخاوت کا درس دیتی ہے، محمد عمر توحیدی

ا ولڈہم(پ ر)پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ عید الاضحٰی اطاعت شعاری اور اپنی محبوب ترین ہستی اللہ کی رضامندی کے لیے قربان کرنے کی یاد گار ہے۔ یہ عقل کا نہیں عشق و محبت کا معاملہ ہے جو انسانیت کو ایثار اور سخاوت کا درس دیتی ہے۔ عید الاضحی کے حوالے سے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمدردی، خیر خواہی اور غم خواری کا دن ہے، جس میں ہمیں حکم ہے کہ ہم اپنی قربانی کا گوشت غرباء و مساکین تک پہنچائیں اور خوشی و مسرت کے اس موقع پر اپنے بھائیوں کو فراموش نہ کریں۔ عمر توحیدی نے کہا کہ کچھ عقل کے اندھے اس عمل پر اعتراض کرتے ہوئے اسے نسل کشی اور جانوروں پر ظلم قرار دیتے ہیں، حالاںکہ مشاہدے سے ثابت ہے کہ جن جانوروں کی قربانی جائز ہے آج تک ان میں سے کسی کو بھی نسل کے خطرے کا سامنا نہیں ہے، جتنے جانور ذبح ہوتے ہیں اس سے زیادہ پیدا ہوجاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گوشت کے علاوہ قربانی کے دیگر اجزا کھربوں روپے کی انڈسٹری بنے ہوئے ہیں،جن سے بلا تفریق لاکھوں لوگوں کو روزگار مہیا ہے۔

یورپ سے سے مزید