• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم ریفرنس، ای سی ایل سے نام نکالنے کی ملزم کی درخواست پر نیب کو نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کے مرکزی ملزم کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست پر نیب حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم ریفرنس میں مرکزی ملزم تنویر احمد کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ معاملات طے ہوچکے، نیب سے کنفرم کروا لیا جائے۔ عدالت نے نیب حکام کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے نیب حکام سے 21 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

ملک بھر سے سے مزید