• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیمز سٹون شاہ قبول کے تاجروں کا طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

پشاور(وقائع نگار )جیمز سٹون شاہ قبول کے تاجروں نے طویل بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف نمک منڈی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں کثیر تعد اد میں تاجروں نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت صدر اصغر خان نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر تاجروں کا کہنا تھا کہ شدید گرمی گھنٹوں لوڈشیڈنگ نے جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے جبکہ طویل انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی لوڈشیدنگ کا فوری خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کرنے پرمجبور ہونگے۔
پشاور سے مزید