• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ پور میں نوجوان گرمی سے بچنے کیلئے سویمنگ پول میں نہاتے ہوئے جاں بحق

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے شاہ پور میں سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران مبینہ طور پر نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، متوفی شدیدگرمی سے بچنے کیلئے نہانے کیلئے دوستوںکے ہمراہ سوئمنگ پول گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کیوجہ سے مختلف علاقوں میں نوجوان اوربچے نہروں اور سوئمنگ پولزوغیرہ کا رخ کررہے ہیں جوان کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔دوسری جانب ان کیلئے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابرہیں۔ ایساہی ایک کیس تھانہ شاہ پورکی حدود میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز سوئمنگ پول میں ایک نوجوان دوستوں کے ہمراہ آیا تھا اوروہ نہانے کے دوران اچانک ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،اسے وہاں موجود افراد نے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پشاور سے مزید