پشاور( لیڈی رپورٹر )شمیم اختر اورتصور کو مصور فاؤنڈیشن کے اعزازی ایوارڈ کے لیے نامزد کر لیا گیا چئرمین مصور فاؤنڈیشن نے ضلع چارسدہ کے ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) ڈاکٹر شمیم اختر اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مس تصور کو قواعد و ضوابط، سرکاری پالیسی اور میرٹ پر مؤثر عملدرآمد، شفاف انتظامی طرزِ عمل اور عوامی خدمت میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں فاؤنڈیشن کے اعزازی ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔