• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، لاوارث لاشوں کی تدفین کا مسئلہ سنگین ، ڈیڈباڈی 12گھنٹے ایمبولینس میں پڑی رہی

پشاور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاور میں لاوارث لاشوں کی تدفین کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے ، میٹرو پولیٹن گورنمنٹ اور ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے عدم ادائیگی کے باعث قبر کند نے قبر کھودنے سے انکار کردیا جس کے باعث منشیات کے عادی لاوارث شخص کی لاش 12گھنٹے تک ایمبولینس میں پڑی رہی اور ایمبولینس گاڑی قبر تیار ہونے کے انتظار میں صبح سے شام تک قبرستان کے باہر کھڑی رہی ، ایمبولینس ڈرائیور کے مطابق گو رکن نے قبر کھودنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرو پولیٹن پشاور کے ذمہ دو سال کے بقایا جات ہیں جس کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے ، ڈرائیور کا کہنا تھا کہ لاوارث لاشوں کو دفن کرنا ٹی ایم اے کی ذمہ داری ہے ، میں لاش نہ تو پھینک سکتا ہوں اور نہیں رکھ سکتا ہوں ، بعد ازاں چندہ جمع کرکے قبر کند کو ادائیگی کے بعد مردے کو سپرد خاک کیا گیا۔
پشاور سے مزید