پشاور (سٹاف رپورٹر)محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقے سپرے، مندوگئی، تحصیل وارہ ماموند میں ایک تیندوے (Common Leopard) کے غیر قانونی شکار کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف باجوڑ کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ افغانستان کی سرحد سے متصل ایک دشوار گزار اور دور افتادہ پہاڑی علاقے میں پیش آیا، اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ رینج آفیسر اور فیلڈ