• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئر فاؤنڈیشن میں تھیلی سیمیا آگاہی مہم کے تحت تقریب

پشاور(جنگ نیوز)تھیلی سیمیا ایک جنیاتی مرض ہے جو بچوں کو والدین سے منتقل ہوتی ہے، تھیلی سیمیا سے بچاؤ اور روک تھام متاثرہ خاندانوں میں شادیوں سے اجتناب سے ہی ممکن ہے، شادی سے قبل تھیلی سیمیا ٹیسٹ کرا لیا جائے تو آئندہ نسلوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے تھیلی سیمیا آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کے والدین اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی، مقررین نے کہا کہ جامعات اور کالجز کے علاوہ دیگر اداروں اور مقامات پر ایسی تقاریب کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے تاکہ معاشرہ کو اس موروثی مرض سے پاک کرنے کے لئے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے، ہماری آج کی احتیاط ہی ہمارے محفوظ کل کی ضمانت ہے، اس موروثی مرض سے متاثرہ خاندان احتیاط برتیں تاکہ ہم آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل دے سکیں، تقریب کے بعد سوال و جواب کا بھی سیشن ہوا۔
پشاور سے مزید