پشاور(جنگ نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے فینسی نمبر پلیٹ، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں و بغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں کے چلانے اور کالے شیشوں کے استعمال پر گزشتہ ہفتے 3998 افراد پر جرمانے عائد کئے جبکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو ٹرمینل میں بند کردیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور بغیر روٹ پرمٹ کے گاڑیاں چلانے اور کالے شیشوں کا استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں کیں جس کے تحت کالے شیشے استعمال کرنے پر 702، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلانے پر 2111افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرنے سمیت گاڑیوں کو ٹرمینل میں بند کردیا اسی طرح بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں چلانے پر103 اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 1090افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ اتارے اور خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کر دئیے۔