• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ’’یوتھ پارلیمنٹ آن کلائمیٹ جسٹس‘‘ کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں نوجوانوں میں پارلیمانی تعلیم، آئینی شعور، جمہوری اقدار اور موسمیاتی انصاف کے فروغ کے لیے ʼʼیوتھ پارلیمنٹ آن کلائمیٹ جسٹسʼʼ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا انعقاد خیبر پختونخوا اسمبلی کے اشتراک سے یونیسف خیبر پختونخوا، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی حکومت خیبر پختونخوا اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کے تعاون سے کیا گیا، جس میں صوبے بھر کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور فرضی پارلیمانی اجلاس کے ذریعے قانون سازی اور جمہوری عمل کا عملی تجربہ حاصل کیا۔تقریب میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اشبر جدون، سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی سید وقار شاہ، یونیسف خیبر پختونخوا کے چیف فیلڈ آفس مسٹر رادوسلاو (راڈیک) رژیہک اور جوائنٹ ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن بھی موجود تھے۔پروگرام کے دوران صوبہ بھر کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی سے متعلق اپنے خیالات، تجاویز اور عملی حل پیش کیے۔
پشاور سے مزید