• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور رنگ روڈ کبوتر چوک سے ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی بندش

پشاور (لیڈی رپورٹر )رنگ روڈ کبوتر چوک سے ملحقہ علاقوں کے مکین گزشتہ 20روز سے زائد عرصے سے سوئی گیس کی بندش کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث انہیں گیس کی سہولت سے محروم ہونا پڑا۔ اہلیانِ علاقہ کے مطابق اگر کبوتر چوک پر ترقیاتی کام کے باعث گیس لائن متاثر ہونا تھی تو پہلے متبادل انتظام کے ذریعے متاثرہ علاقوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جاتی۔ ان کے بقول موجودہ مہنگائی کے دور میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال ہر شہری کی استطاعت میں نہیں، جبکہ ترقیاتی کام کی تکمیل کا وقت بھی واضح نہیں۔ اہلیان علاقہ نےحکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
پشاور سے مزید