• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس مظہر عالم میاں خیل کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس انکی علالت کے باعث منسوخ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیا جانیوالا فل کورٹ ریفرنس بھی ان کی علالت کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے،جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کے اعزاز میں آج بروز جمعرات کو فل کورٹ ریفرنس شیڈول تھا لیکن فاضل جج کے ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث آج کا فل کورٹ ریفرنس بھی منسوخ کردیا گیا ہے ،فاضل جج 13 جولائی کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں تاہم عید الضحی کی چھٹیوں کے باعث ریفرنس جلد رکھا گیا تھا ،یہ بھی یاد رہے کہ فاضل جج اس وقت ہسپتال میں داخل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید