اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت عظمی نے رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے فیصلہ کے خلاف دائر کی گئی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کردی ہے اس اپیل کی سماعت چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ19 جولائی کو کریگا۔ عدالت نے اس کیس کی سماعت کیلئے اٹارنی جنرل سمیت مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ یاد رہے کہ فیصل واوڈا کی طرف سے دہری شہریت چھپانے پر الیکشن کمیشن نے تاحیات نااہل کردیا تھاجس کے خلاف انہوں نے عدالت عظمی سے رجوع کررکھا ہے۔