• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں رجسٹرار کے اعتراضات درست نہیں،پی ٹی آئی نے کہا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات بے بنیاد ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رجسٹرار اعتراضات کے خلاف اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات بے بنیاد اور بلاجواز ہیں۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ رجسٹرار آفس کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید