• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایلون مسک— فائل فوٹو
ایلون مسک— فائل فوٹو

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ایک غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں عدالتی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ’ نومبر 2021 میں ایلون مسک نے خفیہ طور پر اپنی نیورو ٹیکنالوجی فرم نیورالنک کی ایک اعلیٰ ایگزیکٹو شیون زیلیس کے ساتھ جڑواں بچوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

یہ چونکا دینے والا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک امریکی ویب سائٹ’بزنس انسائیڈر‘ نے بدھ کے روز ایلون مسک کی کچھ عدالتی دستاویزات حاصل کیں۔

ان دستاویزات میں جڑواں بچوں کے نام تبدیل کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، تاکہ بچوں کے ناموں کے ساتھ ان کے والد کے نام کا اضافہ کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک دنیا کے واحد ایسے امیر ترین آدمی کے طور پر جانے جاتے ہیں، جو کہ زیادہ بچوں کی پیدائش کے حق میں ہیں۔

ایلون مسک کے اس سے قبل 7 بچے ہیں، جن میں ان کی پہلی بیوی جسٹن مسک سے 5 بچے اور گرل فرینڈ، کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے 2 بچے شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید