نیو یارک (نیوز ڈیسک) امریکی حکومت نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے چین سے مدد مانگ لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتے معاشی دبائو کو کم کرنے کیلئے امریکا نے چین کو اشارہ دیا ہے کہ وہ چائنیز مصنوعات پر عائد اضافی ٹیرف میں نرمی کرسکتا ہے اور چائنیز حکام کے ساتھ بات چیت کا تسلسل بھی جاری رکھا جائے گا۔ تاہم، مبصرین کا کہنا ہے کہ بیجنگ نے امریکا کی پیشکش کا محتاط جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ امریکا اپنی اُن غلطیوں کو درست کرنے کی بجائے اب بھی ٹیرف کو استعمال کرکے اپنی بات منوانا چاہتا ہے جن کی وجہ سے دونوں ملکوں کا نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور نائب وزیراعظم لیو ہی نے امریکا کی وزیر خزانہ جینیٹ یالین سے ویڈیو کال پر ملاقات کی جس میں امریکا نے بحران سے نمٹنے میں مدد طلب کی۔