• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، الیکشن کمیشن کا فوج و رینجرز کی تعیناتی کیلئے خط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمیشن آف سندھ نےسندھ میں بدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور این اے 245کراچی کے ضمنی انتخابات میں بد امنی کے خدشے کے پیش نظر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے خط لکھ دیا ہے ۔ جمعہ کو صوبائی الیشن کمشنر اعجاز انور چوہان کی جانب سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے نام لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ کئی علاقوں میں تشدد کے واقعات رونما ہونے کا خدشہ ہے، کراچی کے حلقہ این اے 240کورنگی کے ضمنی انتخاب میں حریف سیاسی جماعتوں کے تصادم اور فائرنگ کے ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید