گجرات(آئی این پی)مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تجربہ کاروں کی نالائقیاں معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہیں، ملک کے حالات بھی قوم سے قربانی کے متقاضی ہیں، نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے قوم کو 17جولائی کو بلے کو ووٹ دینا ہوگا۔گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کے عوام ضمنی انتخابات میں ان حکمرانوں کیخلاف فیصلہ سنائینگے، ضمنی انتخابات کے ہر حلقے کا سروے لوٹوں کیخلاف ہے ، سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کو شکست فاش ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران دھونس، دھاندلی اور حکومتی مشینری استعمال کرکے جیتتے رہے، سپریم کورٹ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا نوٹس لے۔