• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر پر پشتو گانے لگاکر ڈانس سے منع کرنے پر دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد پولیس نے عسکری پارک بند کرادیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بھٹائی نگر تھانے کی حدود قاسم چوک کے قریب عسکری پارک میں اسپیکر پر پشتو گانے لگاکر ڈانس کرنے والے نوجوانوں سے نوجوانوں کے دوسرے گروپ نے روڈ پر ڈانس کرنے سے منع کیا جس پر تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی اورجھگڑے کی اطلاع پر بھٹائی نگر سمیت دیگر تھانوں سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئیبعدازاں پولیس نے پارک کو خالی کراکے بند کرادیا، واضح رہے کہ عید کے دوسرے روز شہر کی سب سے بڑی تفریح گاہ رانی باغ میں بھی دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد رانی باغ بند کردیاگیاتھا، پولیس افسران کا کہناہے کہ عسکری پارک میں رات گئے ہونے والا جھگڑا ختم کرادیاگیاہے اورپارک میں موجود فیملیز اورلوگوں کو نکال کر پارک عارضی طورپر بند کردیاہے۔

ملک بھر سے سے مزید