کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ہیڈ ماسٹرز/ہیڈ مسٹریس کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کے خلاف سندھ پبلک سروس کمیشن کو اپیل پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ ہائی کورٹ میں ہیڈ ماسٹرز/ہیڈ مسٹریس کی اپائنٹمنٹ میں بے قاعدگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے کہا 35 نمبرز حاصل کرنے والے کو کامیاب 65 والے کو فیل قرار دیا گیا، ان بے قاعدگیوں کے خلاف پبلک سروس کمیشن میں اپیل دائر کی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال سے دائر اپیل پر کمیشن کوئی کارروائی نہیں کررہا۔ صدام حسین سمیت دیگر ہیڈ ماسٹرز کی آسامی کے لئے کمیشن کے امتحان میں شریک ہوئے۔ درخواست گزاروں میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے امیدوار بھی شامل ہیں۔