کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ہفتے کو مختلف وجوہات کی بنا پر 10پرواز منسوخ کر دی گئیں، 73 میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق نجف کراچی، لاہور باکو، جدہ کراچی، گلگت اسلام آباد کی 10 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ جدہ اسلام اباد کی نجی ایئر کی پرواز کو انتظامی طور پر کراچی لینڈ کرایا گیا۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 18، کراچی کی 25، لاہور کی 20، ملتان کی 7 پشاور کی تین پروازوں کی امد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔