• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکرٹری اطلاعات اور فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے،سندھ کے کرپٹ اور چور حکمران انتقامی کارروائیوں کے بجاے عوام کے مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دے۔تفصیلات کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکرٹری اطلاعات اور فنکشنل لیگ سندھ کےسیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے مسلم اسٹو ڈنٹس فیڈریشن فنکشنل سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری وقار جمالی کی گرفتاری اور ان کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سندھ کے کرپٹ حکمران کو متنبہ کیا ہے کہ فنکشنل لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت سندھ بھر میں سخت احتجاج کیا جائے گا ، اپنے جاری مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ زرداری لیگ نے سندھ بھر میں فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے کے کارکنان کے خلاف انتقامی کاروائیاں تیز کردی ہیں جو کہ قابل مذمت عمل ہے سیاست کرنے کا ہر کسی کو حق حاصل ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے کرپٹ اور چور حکمران انتقامی کارروائیوں کے بجاے عوام کے مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دے انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ زرداری لیگ کے ہاتھوں استعمال ہونے والے پولیس آفیسرز کے خلاف کارروائی کی جائے اور پولیس کا معیار بہتر کیا جائے تاکہ عوام کا اعتماد پوليس پر بحال ہو اور مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن فنکشنل سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری وقار جمالی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات خارج کرکے فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید