اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مختلف فیلڈ فارمیشنز سے 2022سے 2024کے دوران سرکاری ملازمین کے خلاف سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 2020 کے تحت کی جانے والی باقاعدہ تادیبی کارروائیوں کی تفصیلات فوری طور پر طلب کرلیں ، ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن اسلام آباد، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی، لارج ٹیکس پیئرز آفس کراچی، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس کراچی، اور ریجنل ٹیکس آفسز کراچی، ساہیوال، ملتان اور RTOs-I/II کو ارسال مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ دفاتر کو اس سے قبل بھی 2 جون اور 10 جون 2025 کو یاد دہانی کروائی گئی تھی کہ وہ مطلوبہ معلومات مقررہ فارمیٹ میں 18 جون 2025 تک ارسال کریں، تاہم ابھی تک یہ ڈیٹا موصول نہیں ہو سکا۔ اس لیے اب ان دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رپورٹس فوری طور پر فیکس نمبر 051-9205407 پر بھیج دیں تاکہ ریکارڈ مکمل کیا جا سکے۔ ایف بی آر نے اس معاملے کو انتہائی ترجیحی درجہ دیا ہے اور یہ نوٹیفکیشن چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لانگریال کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔