• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا ایک اور یو ٹرن، سری لنکا کے جس صدر سے مہنگائی کم کرنے کے گر سیکھے تھے اسی کو چور قرار دیدیا

لیہ (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور یو ٹرن، سری لنکا کے جس صدر سے مہنگائی کم کرنے کے گر سیکھے تھے اسی کو چور قرار دیدیا۔لیہ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سری لنکا کا صدر جان بچا کر بھاگ رہا تھا، اسے ائیرپورٹ پر ہی روک لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لندن محل کی طرح ان کے بھی امریکا میں محل ہیں،لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ چوری کا پیسہ ہے۔اس سے قبل دورہ سری لنکا کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ سری لنکن صدر نے انہیں مہنگائی کم کرنے کے گْر بتائے ہیں جن پر وہ وطن واپس جا کر عمل کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید